دعوتِ اسلامی کے دینی تعلیمی بورڈ کنزالمدارس میں مجلس جامعات المدینہ بوائز پاکستان کا ایک اہم مدنی مشورہ ہوا جس کی سربراہی مولانا جنید مدنی اور حاجی اسد مدنی نے کی۔ اجلاس میں صوبائی اور ملکی ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس مشورے میں تعلیمی، اخلاقی اور دینی کاموں کا جائزہ لیا گیا اور نئے تعلیمی سال کے لیے منظم پلاننگ بنائی گئی۔ شرکاء کو کمپیوٹر لیب کی موجودہ صورتحال، لیب کی توسیع اور نئے کمپیوٹر سسٹمز کے اضافے کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی تاکہ طلبہ کی آئی ٹی مہارت بہتر ہو سکے۔
اس کے علاوہ کنزالمدارس کے Annual Paper Preparation, Marking, Result Compilation اور امتحانی نظام کو مزید مؤثر بنانے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ یہ مدنی مشورہ مجموعی طور پر بہتری اور نظام کی مضبوطی کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوا۔



