ایجوکیشن کونسل (دعوتِ اسلامی) کے زیرِ انتظام جامعۃ المدینہ بوائز پاکستان کے دورۃ الحدیث شریف اور تخصصات کے طلبہ، اساتذہ و ناظمین کے تربیتی اجتماع میں نگرانِ مرکزی مجلسِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے، جبکہ سوال و جواب کی نشست بھی ہوگی۔
پاکستان بھر سے دورۃ الحدیث شریف اور تخصصات کے طلبہ، اساتذہ و ناظمین بالمشافہ شریک ہوں گے، جبکہ بیرونِ ملک جامعات المدینہ کے طلبہ، اساتذہ و ناظمین اور جامعات المدینہ گرلز کی طالبات، معلمات و ذمہ داران آن لائن شرکت کریں گی۔
اللہ کریم اس تربیتی نشست کو شرکاء کے لیے علم، عمل، فکری پختگی اور خدمتِ دین میں ترقی کا ذریعہ بنائے۔ آمین